16 فروری، 2014، 1:09 PM

حامد کرزائی

افغان صدر حامد کرزائی نے ہندوستان سے فوجی تعاون طلب کرلیا

افغان صدر حامد کرزائی نے ہندوستان سے فوجی تعاون طلب کرلیا

مہر نیوز/ 16 فروری/ 2014 ء :افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے ہندوستان سے فوجی تعاون طلب کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر امریکہ اور پاکستان چاہیں تو افغانستان میں قیام امن کا عمل جلد شروع ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے ہندوستان سے فوجی تعاون طلب کرتے ہوئے  کہا  ہےکہ اگر امریکہ اور پاکستان چاہیں تو افغانستان میں قیام امن کا عمل جلد شروع ہوسکتا ہے۔ہندوستانی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بحالی اور ترقی کے لئے بھارتی تعاون قابل ستائش ہے،امریکی فوجی انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھارتی تشویش پر صدر کرزائی نے کہا کہ اگر غیر ملکی افواج کی موجودگی سے افغانستان میں امن اور استحکام میں مدد ملتی ہے تو وہ محدود تعداد میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کے خلاف نہیں ہیں۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ بھارت افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے افغانستان میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے 8 ملین ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا۔

News ID 1833351

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha